نئی دہلی، 25 فروری (یو این آئی) دفاعی مرد چمپئن گوپی ٹی اور خاتون چمپئن مونیکا اٹھارے نے اتوار کو جواہر لال نہرو اسٹیڈیم میں ہوئی تیسری آئی ڈی بی آئی فیڈرل لائف انشورنس نئی دہلی میراتھن میں اپنے خطابات کا کامیاب دفاع کر لیا۔گوپی نے دو گھنٹے 15 منٹ 16 سیکنڈ کا وقت لے کر مسلسل چمپئن بننے کا اعزاز حاصل کیا۔خواتین کے زمرے میں مونیکا نے دو گھنٹے 43 منٹ 46 سیکنڈ کا وقت لے کر اپنا خطاب بچایا۔کرکٹ آئکن اور اس میراتھن کے سفیر سچن تندولکر نے دارالحکومت میں صبح جواہر لال نہرو اسٹیڈیم سے چاروں زمروں کو ہری جھنڈی دکھائی۔تمام ایلیٹ میراتھن ایتھلیٹ کی نظریں آئندہ دولت مشترکہ کھیلوں کے لئے کوالیفکیشن مارک حاصل کرنے پر لگی ہوئی تھیں جس نے انہیں اپنی بہترین کارکردگی کرنے کی حوصلہ افزائی بھیکی ۔ریو اولمپکس میں حصہ لے چکے گوپی نے اپنا بہترین وقت نکالا۔ریس کے بعد گوپی نے کہا کہ نتندر اور میں نو کلومیٹر تک ساتھ ساتھ دوڑ رہے تھے ۔ لیکن اس کے بعد میں آگے نکل گیا۔اچھے موسم نے بھی میری مدد کی۔