محبوب نگر میں تربیتی اجتماع ‘ جناب محمد احمد کی مخاطبت
محبوب نگر 3 مارچ (فیاکس) ہر شخص ذمہ دار ہے اور قیامت کے دن اس کی رعایت اور ماتحتوں کے بارے میں پوچھا جائے گا ۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمد احمد ‘ناظم علاقہ جنوبی تلنگانہ نے ارکان و کارکنان جماعت اسلامی اضلاع محبوب نگر مشرق و مغرب رنگا ریڈی اور نلگنڈہ کے ایک روزہ تربیتی و تنظیمی اجتماع جو محبوب نگر کے مرکز جماعت اسلامی کو مخاطب کرتے ہوئے کیا جو محبوب نگر کے مرکز جماعت مسجد عبدالرحمن میں منعقد کیا گیاتھا ۔ انہوں نے سلسلہ تقریر جاری رکھتے ہوئے کہا کہ سب سے پہلے اپنے اور اپنے اہل خانہ کی تعلیم و تربیت کی فکر کرنی چاہئے ۔ کیونکہ اللہ تعالی کا ارشاد ہے کہ بچاو اپنے آ پ کو اپنے گھر والوں کو اس آگ سے جس کا ایندھن انسان اور پتھر ہوں گے ۔ جناب محمد احمد نے کہا کہ اصلاح و تربیت ‘دعوت و تبلیغ کا کام اپنے گھر سے درس قرآن سے ہوا ۔ مذاکرہ قائد و قیادت کے اوصاف پر مختلف ارکان و کارکنان جماعت مرد و خواتین نے حصہ لیا۔ دوپہر کے اجلاس میں جناب عثمان عبید اللہ مجاہد صدیقی ‘ناظم ضلع محبوب نگر مغرب نے اسلام میں شورعیت کی اہمیت و ضرورت پر تذکیر الحدیث فرمائی ۔ ڈاکٹر عبدالمجید‘ ناظم ضلع نلگنڈہ نے اپنے خطاب میں کہا کہ عوام کا قائد عوام کا خادم ہوتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ قائد انسانیتؐ کی زندگی ہمارے لئے ایک بہترین نمونہ ہے ۔ جناب شیخ شجاعت علی ناظم ضلع محبوب نگر شرف کے علاوہ جناب عبدالجبار امیر مقامی محبوب نگر جناب احمد خان ‘ جناب سراج صمدانی‘ کاظم حسین‘ ولی محمد‘ خلیل الرحمن ‘فہیم اللہ بیگ‘ محترمہ معراج سلطانہ ‘فرزانہ بیگم ‘ عبدالرحیم و دیگر ذمہ داران جماعت و ارکان نے مذاکرہ میں حصہ لیا۔