دعوت نامہ قبول کرنے کے بعد دہلی اسمبلی کی سلور جوبلی تقریب سے ایل کے اڈوانی غائب

حکومت کے قومی راجدھانی ٹریٹری ایکٹ کے تحت 1993میں دہلی اسمبلی کا قیام عمل میں آنے سے قبل میٹروپولٹین کونسل راجدھانی کی یہاں پر حکومت تھی۔

نئی دہلی۔ سابق نائب وزیراعظم ایل کے اڈوانی ڈسمبر15کے روز منعقد ہونے والی دہلی اسمبلی کی سلور جوبلی تقریب میں شریک نہیں ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق 11ڈسمبر کے روز بی جے پی کے سینئر لیڈر ودھان سبھا کے اسپیکر رام نیواس گوئل کو نوٹ لکھ کر اس بات کی جانکاری دی ہے۔

اڈوانی کی غیر موجودگی میں چیف منسٹر ارویندکجریوال مہمان خصوصی ہونگے ۔جبکہ ڈپٹی چیف منسٹر منیش سیسوڈیا مہمانِ اعزازی کے طور پر شریک ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق قبل ازیں اڈوانی نے اسپیکر کو تحریری طور پر اس بات کی توثیق کی تھی کہ وہ تقریب میں شریک ہونگے اور ایوان سے خطاب بھی کریں گے۔ تاہم بی جے پی کے اراکین نے اس بات کی تصدیق کی ہے کہ ہفتہ کی تقریب میں اڈوانی شریک نہیں ہونگے ۔

اڈوانی کو مدعو کرنے کے متعلق گوئل نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ’’ وہ1966-70کے درمیان میں اس وقت کے دہلی میٹروپولٹین کونسل کے پہلے چیرمن تھی۔اور آج کے دور میں سب سے تجربہ کار سیاست دانوں میں ان کاشمار ہے‘‘۔

حکومت کے قومی راجدھانی ٹریٹری ایکٹ کے تحت 1993میں دہلی اسمبلی کا قیام عمل میں آنے سے قبل میٹروپولٹین کونسل راجدھانی کی یہاں پر حکومت

تھی۔اسپیکر نے میٹروپولٹین کونسل یا پھر اس اسمبلی کے دیگر لیڈران کو بھی مدعو کیاہے ۔ اس میں آسام کے موجود ہ گورنر جگدیش موکھی‘ اور بی جے پی کے سینئر لیڈر وجئے ملہوترہ کے نام بھی شامل ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ مکھی ہفتہ کے روز دہلی میں مگر وہ تقریب میں شریک نہیں ہونگے ۔

دہلی کے سابق چیف منسٹرس شیلا دکشٹ اور سشما سوراج کو بھی دعوت نامہ بھیجا گیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ اب تک یہ واضح نہیں ہوا کہ آیا وہ بھی اس تقریب میں شریک ہونگے یا نہیں