دشمنان اسلام کے طرز سے اجتناب کی تلقین

بچکنڈہ۔6اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) مدنور منڈل کے موضع شیخاپور میںکل رات جامع مسجد میں جلسہ اصلاح معاشرہ منعقد کیا گیا تھا ۔ جلسہ کا آغاز حافظ عبدالعلیم کی قرات کلام پاک سے ہوا اور نعت پاک مولانا شیخ محمد حسامی نے سنانے کی سعادت حاصل کی ۔ مہمان خصوصی مفتی معز شامزی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ساری کائنات کو ’کُن فیکون‘ سے وجود بخشا اور دنیا کا سارا کا سارا نظام خداوندے کریم کے حکم سے چلتا ہے ۔ چنانچہ ساری انسانیت کو خداوندے کریم کے قانون اور اس کے احکام کے مطابق زندگی گذارنی چاہیئے اور حضور کی سیرت کواپنے لئے نمونہ بناناچاہیئے ۔ انہوں نے کہا کہ یہودی اور نصاری دین اسلام کے دشمن بن چکے ہیں ۔ اس کے باوجود مسلمان یہود ون صاری کے طرز عمل پر زندگی گزار رہے ہیں ۔ ان کا حلیہ ان کا لباس ان کھانا پینا سب انہی کے مطابق اختیار کررہے ہیں جس کی وجہ کئی فتنے آچکے ہیں ‘ فتنے قادیانیت و عیسائیت جو بھولے بھالے مسلمانوں کو پیسوں کی لالچ میں دین سے دوری پیدا کررہے ہیں ۔ آج دیہاتوں کا جائزہ لیں تو کتنے مسلمان ایمان سے خارج ہوچکے ہیں۔ فتنہ قادیانیت دیہاتوں میں مفت تعلیم کا جھانسہ دے کر اور غریب لڑکیوں کی شادی بیاہ میں پیسے دے کر ان کی ایمان پر ڈاکہ ڈالتے ہوئے ایمان کو ختم کرنے کی سازش کررہے ہیں ۔ مولانا نے کہا کہ ٹی وی اور انٹرنیٹ سے دین حاصل نہیں ہوتا‘ دین تو اللہ والوں سے اور علماء کرام کی صحبت اختیار کرنے سے حاصل ہوتاہے ۔ اس موقع پر مفتی ابوبکر قاسمی ‘مولانا عبدالرحیم اشاعتی ‘ مولانا معین اکبر ‘ مولانا محمد حسامی ‘ مولانا عبدالعزیز حسامی ‘ مولوی عبدالعلیم فاروقی صدر مجلس تحفظ و ختم نبوت شاخ بچکنڈہ ‘ مولانا شبیر اشاعتی مفتی محمد حامد قاسمی ‘ حافظ سلیم ‘ حافظ محسن ‘ حافظ جبار کے علاوہ عوام کی تعداد موجود تھی۔ نظامت کے فرائض مولانا عبدالعزیز نے انجام دیا۔ مفتی معز شامزی کی دُعا پر جلسہ اختتام پذیر ہوا ۔