دس سعودی طلباء کو سائنسی مقابلے میں ایوارڈس

دوحہ ۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) انٹرنیشنل سائنس کمپٹیشن فار دی عرب ورلڈ (ISC Arab-2014) میں دس سعودی طلباء نے ایوارڈس حاصل کئے جو یقینا اُن کی صلاحیتوں کا حقیقی اعتراف ہے ۔ اس موقع پر وزیرتعلیم پرنس خالد الفیصل نے وزارت تعلیم کی نمائندگی کرنے والے طلباء کی ستائش کی جنھوں نے کنگ عبدالعزیز اور اُن کی کمپنی فاؤنڈیشن فار گفٹیڈنس اینڈ کریٹیویٹی ’’ماحیابا‘‘ کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے یہ کارنامہ انجام دیا ۔انھوں نے اپنے خطاب کے دوران کہا کہ اس کارنامہ سے ملک کی وزارت تعلیم کے شعبہ میں خصوصی طورپر ملک کی جانب سے کئے جانے والے موثر اقدامات کی غمازی ہوتی ہے جس کے ذریعہ اہل طلباء کی تعلیمی قابلیتوں میں مزید بہتری لائی جارہی ہے اور انھیں مزید بااختیار بنایا جارہا ہے ۔ اس مقابلے میں زائد از 100 طلباء نے حصہ لیا تھا جن کا تعلق کویت ، عمان ، قطر ، لبنان ، اردن ، فلسطین ، مراقش اور تیونس سے تھا ۔