دسہرہ کے موقع پر ماں کے لیے شراب

کا انتظام نہ ہونے پر خاتون کی خود کشی
حیدرآباد ۔ 4 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : ماں کے لیے سیندھی کا انتظام کرنا ایک خاتون کی موت کا سبب بن گیا ۔ الوال پولیس حدود میں یہ واقعہ پیش آیا جہاں 30 سالہ لاونیا نے 2 اکٹوبر کو ایسیڈ کا استعمال کرتے ہوئے خود کشی کرلی ۔ لاونیا مچابلام علاقہ کے ساکن کرشنا کی بیوی تھی ۔ یہ خاتون اپنی ماں کے لیے سیندھی کا انتظام کرنا چاہتی تھی اور اس نے اپنے بیٹے سے خواہش کی تھی کہ وہ نانی کے لیے سیندھی لے آئے تاہم لڑکے کے انکار پر لاونیا نے اپنے بیٹے کو ڈانٹ ڈپٹ کی اور لڑکے نے اپنی ماں سے واقعہ بیان کردیا جس کے بعد بیٹے کی باتوں سے دل برداشتہ ہو کر لاونیا نے خود کشی کرلی ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور مصروف تحقیقات ہے ۔۔