یلاریڈی 3 اپریل (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) منڈل لنگم پیٹ مستقر پر بوائز ہائی اسکول میں دسویں جماعت کے امتحانی سنٹرس کی ڈائیٹ لکچرر اسکواڈ مسٹر اشوک نے تنقیح کی۔ نقل نویسی سے پاک سنٹر چلانے کا مشورہ دیا۔ اس موقع پر ایم ای او مسٹر مان سنگھ راتھوڑ نے کہاکہ منڈل کے تین سنٹروں پر چھ طلباء غیر حاضر رہے۔ گرلز ہائی اسکول میں تین طالبات، بوائز ہائی اسکول میں دو اور شٹ پلی سنگاریڈی سنٹر پر ایک طالب علم حاضر نہیں ہوا۔ 547 طلباء کے منجملہ 541 طلباء نے امتحان لکھا۔