دسویں میں نمایاں کامیابی

آرمور 12 مئی (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) آرمور بلو برڈس ہائی اسکول زراعت نگر کا دسویں جماعت کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ اس طرح اس اسکول کی طالبہ اُم ہانی نے نمایاں حاصل کرتے ہوئے 9.5 نشانات حاصل کئے۔ اس کے علاوہ نکھیتا نے 9.3 اور شیلی نے 9.2 فیصد نشانات حاصل کئے۔ اس طرح بلو برڈس ہائی اسکول زراعت نگر کے دسویں جماعت کا نتیجہ صد فیصد رہا۔ اس اسکول کے کرسپانڈنٹ محمد فصیح الدین سابق صدر مرکزی کمیٹی آرمور نے بتایا کہ یہ اسکول 1988 ء میں قائم کیا گیا اور اس اسکول کے ہمیشہ نتائج بہتر رہے ہیں اور یہ اسکول جو انگریزی میڈیم ہے یہاں پر ایک اردو مضمون بھی پڑھایا جاتا ہے تاکہ مسلم بچے مادری زبان سیکھ سکیں۔ اس طرح آرمور میں دسویں جماعت کا نتیجہ 89 فیصد رہا۔