دسویں جماعت کے طلبہ کیلئے مفت کوچنگ

جگتیال۔3ستمبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) صدر مدرس وی سرینواس مدرسہ گورنمنٹ قاضی پورہ جگتیال کے بموجب ڈائرکٹر ( سی ای ڈی ایم) حیدرآباد ‘ ڈاکٹر سید عبدالشکور کے احکامات کے مطابق یکم ستمبر 2014ء سے صبح 6.45 تا 8.45بجے اور شام 5بجے تا 7بجے دسویں جماعت کیلئے سی ای ڈی ایم کی جانب سے مفت کوچنگ کلاسیس کا آغاز ہوچکا ہے ۔ انہوں نے طلبہ کو اس سے استفادہ کرنے کی خواہش کی اور دسویں جماعت میں شاندار 100% فیصد نتائج حاصل کرنے کیلئے خواہش کی ۔ اس موقع پر اساتذہ محمد فیض احمد فیض ‘ محمد سمیع الدین ‘ ٹی سرینواس ‘ محمد امتیاز الرحمن ‘ خطیب الدین ‘ محمد فہیم الدین ‘ محمد کمال ‘ شیخ نسیم احمد اور دیگر موجود تھے ۔