یلاریڈئ /25 فروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ ایم پی ڈی او مسٹر رمیش نائیڈو نے طلباء کو مشورہ دیا کہ وہ دسویں کے سالانہ امتحانات میں صد فی صد کامیابی حاصل کریں ۔ انہوں نے منڈل کے کستوربا گاندھی اسکول کا MEO مسٹر گوردھن ریڈی کے ساتھ مل کر معائنہ کیا ۔ اپنی اس اچانک تنقیح کے دوران انہوں نے تعلیم میں کمزور طالبات کو ہر ٹیچر کی ایک طالبہ کی ذمہ داری لینے کا مشورہ دیا تاکہ یہ تعلیم میں بہترین مظاہرہ کرسکیں ۔ انہیں کامیابی کیلئے ضروری اقدامات کرنے کا مشورہ دیا ۔