دسویں جماعت کے امتحان میں شرکت کیلئے دینی مدارس کے طلبہ کو مفت سہولت

سنگاریڈی 6 نومبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع میدک کے دینی مدارس کے طلباء و طالبات کیلئے اوپن اسکول سسٹم کے ذریعہ امتحان دسویں جماعت میں شریک ہونے کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے محترمہ شیخ یاسمین باشاہ پراجکٹ آفیسر سرواسکھشا ابھیان ضلع میدک کے بموجب سروا سکشھا ابھیان کے ذریعہ امداد حاصل کرنے والے دینی مدرسوں کے طلباء و طالبات کو اوپن اسکول سوسائٹی کے زیر اہتمام منعقد شدنی دسویں جماعت کے امتحانات میں شرکت کی مفت سہولت فراہم کی جارہی ہے ان طلباء و طالبات کے دسویں جماعت امتحان کی فیس کو سرواسکھشا ابھیان خود ادا کرے گا طلباء یا پھر مدرسوں کو کسی قسم کی بھی فیس ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے چنانچہ دینی مدارس کے ذمہ داران اور نظماء اپنے متعلقہ مدرسہ میں زیر تعلیم اہل امیدواروں کی فہرست دفتر سروا سکشھا ابھیان سنگاریڈی میںداخل کریں اور اپنے طلباء کو اوپن اسکول سسٹم کے تحت امتحان دسویں جماعت ضرور لکھوائیں۔