دسویں جماعت کے امتحانی مراکز کی تنقیح

یلاریڈی /28 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) منڈل ناگی ریڈی پیٹ کے گوپال پیٹ پر دسویں جماعت امتحانی مراکز کا اسپیشل اسکوڈ اور کاماریڈی ڈپٹی DEO مسٹر بلرام نے اچانک دورہ کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ اس کے ساتھ ستاھ ہائی اسکول ، ماڈل اسکول امتحانات کے مراکز کا گشت کرتے ہوئے تنقیح کی ۔ عملہ کو گاکید کی کہ نقل نویسی سے پاک امتحانات منعقد کرنے کی مکمل کوشش کریں ۔ اس طرح منڈل تحصیلدار مسٹر شیوا راجیا نے بھی دسویں کے امتحانات کی تنقیح کی ۔ منڈل یلاریڈی مستقر پر بھی دسیں جماعت کے سالانہ امتحانات مراکز کا کاماریڈی ڈپٹی DEO مسٹر بلرام نے معائنہ کیا ۔ انہوں نے مستقر کے گورنمنٹ ہائی اسکول ضلع پریشد بوائز ہائی اسکول ، ضلع پریشد گرلز ہائی اسکول امتحانی مراکز کا معائنہ کیا ۔ عملہ کو نقل نویسی کے انسداد کو یقینی بنانے کے احکام دئے اور گرمی کی شدت اختیار کرنے پر پہلی طبی امداد فراہم رکھنے کا مشورہ دیا ۔ اس موقع پر MEO مسٹر وینکٹیشم موجود تھے ۔ منڈل تاڑوائی کے چار دسویں کے سالانہ امتحانی مراکز پر بھی امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔ تاڑوائی ہائی اسکول میں 176 طلباء کے امتحان لکھا اور چار طلباء غیر حاضر رہے ۔ امتحانات کے سنٹروں کا تحصیلدار مسٹر گنگادھر EOPRD مسٹر نارائنا نے معائنہ کیا ۔ یلاریڈی اور اس کے تمام منڈل منڈلوں پر دسویں جماعت کے سالانہ امتحانات پرامن طریقہ سے منعقد کئے جارہے ہیں ۔