دسویں جماعت کے امتحانات پر نظر ثانی

نظام آباد:12؍ جون(سیاست ڈسٹرکٹ نیوز)دسویں جماعت کے امتحانات میں بڑے پیمانے پر تبدیلی آنے کے امکانات ہیں اب تک ریاست بھر میں دسویں جماعت کے طلباء کو 600 نشانات کا پیپر انعقاد عمل میں لایا جارہا ہے اب اس نظام میں تبدیلی کرتے ہوئے حکومت نئے نظام کے تحت ہر پیپر پر 80 نشانات اور انٹرنل امتحان میں 20 نشانات دینے کیلئے غور کیا جارہا ہے۔ اور اس سلسلہ میں منصوبہ بندی بھی کی جارہی ہے سال 2012-13 آٹھویں جماعت کے امتحانات میں سی ای نظام کو نافذ کرتے ہوئے اس کا تجربہ کیا جارہا ہے اوریہ تجربہ کامیاب ہونے کی صورت میں اس سال دسویں جماعت کے امتحانات اسی نظام کے تحت انجام دئیے جائیں گے ۔ضلع نظام آباد462 سرکاری مدارس، 688 خانگی مدارس اور ہر سال دسویں جماعت کے امتحان میں تقریباً 38 ہزار طلباء و طالبات شرکت کررہے ہیں اور یہ تمام طلباء 11 پیپر تحریر کررہے ہیں نئے نظام کے تحت تلگو، ہندی، انگلش، اُردوکا ایک ایک پرچہ رہیں گا اور ریاضی، فزکس، حیاتیات اور سماجی علم کے دو دو پرچہ رہیں گے اور ہر پیپر 50 نشانات پر مشتمل رہیں گے جس میں 40 نشانات تحریر کرنا ہوگا 10 نشانات انٹرنل امتحان کے ہوں گے۔