دسویں جماعت کی طالبہ کو انعام

کریم نگر۔ یکم جنوری، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) قومی یوم صارفین کے موقع پر حیدرآباد میں منعقدہ ریاستی سطح کے تقریری و تحریری مقابلوں میں ضلع پریشد ہائی اسکول شنگرم ( انگلش میڈیم ) منڈل کوہیڈہ کی دسویں جماعت میں زیر تعلیم طالبہ شیبا ترنم کو اس قومی یوم صارفین کے موقع پر ضلع سطح پر تحریری و تقریری مقابلوں میں پہلا انعام حاصل کیا اور ریاستی سطح حیدرآباد میں غذا میں ملاوٹ کا کس طرح سامنا کریں، کے موضوع پر منعقدہ تحریری و تقریری مقابلوں میں انعام سوم حاصل کرکے کمشنر سیول سپلائیز ای رجت کمار کے ہاتھوں توصیف نامہ اور چھ ہزار روپئے نقد انعام حاصل کیا۔ اس کیلئے سعی کئے گائیڈ ٹیچر وی شیلجا، اے مہیندر ریڈی، محمد رؤف کو صدر مدرس مدھوسدھن ریڈی، سرپنچ جی سریدھر، کوآپشن ممبر عبدالرحیم، ایس ایم سی صدر جی سرینواس، نعیم الدین احمد اردو مترجم ڈی پی آر او آفس عبدالملک موظف محکمہ پولیس نے طالبہ اور اسکول کے عملے کو مبارکباد دی۔