دسویں جماعت میں امتیازی کامیابی

کاماریڈی:17؍ مئی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) دسویں جماعت کے امتحان میں نمائندہ سیاست کاماریڈی ، نظام آباد محمد جاوید علی کے بھتیجہ محمد منظور علی اور بھتیجی آسیہ فردوس بنت محمد محمود علی حاجی مرحوم نے امتیازی کامیابی حاصل کی۔ 2015 ء میں منعقد شدنی دسویں جماعت کے امتحان میں محمد منظور علی نے 7.6 فیصد جن کا ہال ٹکٹ نمبر 1529120134ہے اور آسیہ فردوس نے 6.5 فیصد نشانات حاصل کی کرتے ہوئے کامیابی حاصل کئے۔جن کا ہال ٹکٹ نمبر 1529119723ہے۔ منظور علی ودیا نکیتین انگلش میڈیم ہائی اسکول کے طالب اور آسیہ پردوس کے کے ایچ اُردو ہائی اسکول اسلام پورہ کی طالبہ ہیں۔ ان کی کامیابی پر دوست احباب و رشتہ داروں نے مبارکباد پیش کی اور نیک خواہشات وابستہ کئے۔