ورنگل /21 جولائی ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) اردو میڈیم دسویں جماعت میں کامیاب ٹاپرس میں الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے گولڈ کوائن اور نقد انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ ورنگل میں منعقدہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر سوسائٹی خواجہ محمد حسن شریف نیکہا کہ اردو میڈیم دسویں جمعات میں اعلی نشانات سے کامیاب ڈسٹرکٹ ٹاپرس میں الفیضان ایجوکیشنل اینڈ ویلفیر سوسائٹی کی جانب سے گولڈ کائن اور اسکول ٹاپرس کو نقد انعامات سے نوازا جائے گا ۔ 23 جولائی بروز ہفتہ ابنوس فنکشن ہال ایل بی نگر ورنگل میں منعقدہ نوٹ بکس تقسیم پروگرام میں انعامات تقسیم کئے جائیں گے ۔ ضلع ورنگل میں تعلیمی اور سماجی خدمات میں نمایاں کارکردگی انجام دے چکے حضرات کے ناموں سے الگ انعامات دئے جائیں گے ۔ صدر سوسائٹی نے بتایا کہ حضرت سید شاہ حاجی صاحب قبلہ بانی اسلامیہ کالج ، مولوی محمد جعفر صاحب قبلہ بانی ، محبوب پنجتن ادارہ جات ، محمد یعقوب شریف ، رشید نوازی ، عبدالرحیم اضغر ، محمد افضل صاحب ، محمد عدالغفور ، محمد احمد علی شجاعت ، ششی ، روف جمیل ، محمد عبدالقادر ایڈوکیٹ ان ناموں سے موسوم ایوارڈ دئے جائںیگے ۔ 23 جولائی 11 بجے دن اردو میڈیم اور دیگر مستحق طلبہ و طالبات میں نوٹ بکس و دیگر اسٹیشنری تقسیم کی جائے گی ۔ اس ضمن میں اسکول کے ذمہ داروں سے بات ہوچکی ہے ۔ اساتذہ کی نگرانی میں طلبہ و طالبات پروگرام میں شرکت کریں گے ۔ اس موقع پر اقبال علی سکریٹری مسجد انور ، ڈاکٹر یعقوب علی پرنسپل محبوبیہ پنجتن جونئیر کالج ، ایم اے نعیم ، خلیق الزماں ، محمد روف شریک تھے ۔