دست درازی کے دوران پکڑے جانے کے خوف سے چھلانگ پر موت

حیدرآباد ۔ 2 اگست (سیاست نیوز) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک شخص چھلانگ لگا کر فوت ہوگیا۔ بتایا جاتا ہیکہ 47 سالہ ستیہ نارائنا نے بچاؤ کیلئے عمارت کی بلندی سے چھلانگ لگائی تھی۔ یہ شخص جوایک 6 سالہ کمسن لڑکی کے ساتھ عمارت کی چھت پر دست درازی کررہا تھا اور اس وقت لڑکی کی والدہ نے اس شخص کو دیکھ لیا اور اپنی بچی کو بچانے کیلئے چیخ و پکار کردی جس سے خوف کا شکار ستیہ نارائنا نے عمارت کے بالائی حصہ سے چھلانگ لگا دی جو شدید زخمی ہوگیا اور علاج کے دوران وہ کل رات فوت ہوگیا۔ ستیہ نارائنا پیشہ سے باورچی تھا اور اندرا نگر میں رہتا تھا۔ سب انسپکٹر پروین نے بتایا کہ 30 جولائی کو ستیہ نارائنا نے بلڈنگ سے چھلانگ لگائی تھی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے۔