نئی دہلی ۔ 6 ۔ اکٹوبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : چیف منسٹر مہاراشٹرا دیویندر فڈنویس نے ہفتہ کو کہا کہ ان کی حکومت دستور کے خلاف کام کرنے والوں کو ان کے سیاسی یا نظریاتی رجحان کو ملحوظ رکھے بغیر کچل دے گی ۔ ہندوستان ٹائمس لیڈر شپ سمٹ سے خطاب کرتے ہوئے فڈنویس نے کہا کہ وہ حد درجہ بائیں اور دائیں بازو کو نہیں پہنچتانتے ہیں ۔ فڈنویس نے کہا کہ کوئی شخصی یا فرد یا ادارہ جو دستور کے خلاف کام کرے تو میں ان کے خلاف کارروائی کرنے کا پابند ہوں ۔ خواہ ان کا تعلق کسی درجہ ، کسی ذات ، کسی مذہب ، کسی ادارہ سے ہو میں ان کے خلاف کارروائی کروں گا ۔ ’ وہ میرا راج دھرم ہے جو میں کررہا ہوں ۔ میں حد درجہ بائیں یا دائیں بازو کو نہیں پہنچانتا ہوں ۔ انہوں نے اس سمیٹ میں بزنس لیڈرس ، ڈپلومیٹس ، سیاسی قائدین اور مبصرین کے اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی ۔ ان کی حکومت ، مہاراشٹرا پولیس کی جانب سے 28 اگست کو اہم بائیں بازو کارکنوں کے مکانات پر دھاوے کرنے اور ان میں سے پانچ کو گرفتار کرنے کے بعد ایک سیاسی ہنگامہ کی شکار ہوگئی ہے ۔۔