آپ نے پنجاب کے بارے میں تو سنا ہے کہ یہ پانچ دریائوں کی سرزمین ہے مگر کولمبیا کا یہ دریا درحقیقت پانچ رنگوں کے دریا کے حوالے سے زیادہ مشہور ہے۔ اس انوکھے دریا میں سرخ رنگ سب سے زیادہ نمایاں نظر آتا ہے جس کی وجہ یہاں کے ریتیلے کناروں پر پودوں کی ایک نایاب قسم کی موجودگی ہے تاہم زرد، سبز اور دیگر رنگ بھی دیکھنے والوں کو حیران کردیتے ہیں اور انہیں لگتا ہے کہ وہ کسی پریوں کے دیس میں پہنچ گئے ہیں۔