درگاہ گلبرگہ پر ڈاکٹر گیتا ریڈی کی حاضری

ظہیرآباد /17 جون ( ذریعہ ای میل ) حضرت خواجہ بندہ نواز گیسودراز کے روضہ مبارک گلبرگہ شریف میں ڈاکٹر جے گیتا ریڈی رکن اسمبلی ظہیرآباد نے حاضری دی ۔ غلاف اور چادر گل پیش کیا ۔ اس موقع پر ان کے ہمراہ ظہیرآباد کے سرکردہ کانگریس قئادین مسرز میر مقصود علی خان ، محمد سیف الدین غوری سیف ، محمد خواجہ میاں سابق نائب صدر بلدیہ ، محمد صدرالدین غوری ، محمد جہانگیر ، طاہرہ بیگم ارکان بلدیہ ، محمد علی ، خلیل خان ، محمد ماجد ، ضمیر اور انصاری ، بچی ریڈی ایڈوکیٹ بھاسکر ریڈی ، سرینواس ریڈیح ، اطہر غوری ، میر معز ، جمیل ، مقصود ، بھاسکر ، ویلاس ریڈی اور دوسرے موجود تھے ۔