درگاہ قاضی پیٹ پر جناب عامر علی خاں کی حاضری

قاضی پیٹ ۔ 7 ۔ فروری : ( سیاست نیوز) : درگاہ شریف قاضی پیٹ ورنگل میں آج صبح روزنامہ سیاست جناب عامر علی خاں نے بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ بارگاہ شریف پہنچ کر چادر گل پیش کرتے ہوئے دعا کی ۔ سجادہ نشین جناب خسرو پاشاہ بیابانی نے جناب عامر علی خاں کا پر جوش استقبال کرتے ہوئے زیارت کروائی ۔ اس موقع پر نمائندہ روزنامہ سیاست شاہ نواز بیگ ، سینئیر جرنلسٹ روزنامہ سیاست نعیم وجاہت بھی موجود تھے ۔