درگاہ سعداللہ حسینیؒ پر زائرین کو مشکلات

بودھن /28 اپریل ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) سابقہ صدرنشین بلدیہ بودھن جناب محمد غوث الدین نے سیاست نیوز بودھن سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ درگاہ حضرت سعید اللہ حسینی بڑا پہاڑ پر ان دنوں گتہ داروں کی من مانی چل رہی ہے ۔ انہوں نے بتایا کہ دور دراز سے درگاہ شریف کی زیارت کو آنے والے زائرین کے ساتھ مقامی گتہ داروں کا رویہ انتہائی غیر انسانی ہے ۔ زیارت فاتحہ نیاز و منت ہر ایک کیلئے گتہ دار جبری طور پر فیس وصول کر رہے ہیں ۔ جب کہ باعث بعض اوقات عقیدت مند زائرین کو دلی صدمہ پہونچ رہا ہے ۔ گتہ داروں کے نامناسب رویہ کے باعث زائرین کو تلخ تجربہ سے گذرنا پڑ رہا ہے ۔ درگاہ بڑے پہاڑ پر انتظامی کمیٹی کے ارکان کا دور دور تک پتہ نہیں صرف صحافت کے ذریعہ انتظامی کمیٹی اپنی پیٹ اپ ٹھوک لیتی ہے جناب غوث الدین نے ریاستی وقف بورڈ کمشنر سے خواہش کی کہ وہ مجوزہ 30 اپریل کو منعقد ہونے والے تقاریب صندل چراغاں کے انتظامات کی از خود راست نگرانی کریں اور درگاہ حضرت سعید اللہ حسینی واقع بڑا پہاڑ بانسواڑہ منڈل پہونچنے والے زائرین کو ہر ممکن سہولتیں فارہم کرنے موثر انتظامات کرنے کی سابقہ صدر نشین بلدیہ بودھن نے کمشنر ریاستی وقف بورڈ سے خواہش کی ۔