درگاہ روضہ شریف میں جشن عیدمیلادالنبیﷺ

کرنول یکم / جنوری (ای میل) برادرسجادہ نشین درگاہ حضرت سیدشاہ اسحق ثناء اللہؒ(روضہ درگاہ شریف) ؒکرنول سیدشاہ داداباشاہ قادری کے بموجب ۱۰؍ربیع الاول۱۴۳۶ھ مطابق 2؍جنوری 2015ء بروزجمعہ درگاہ شریف کے احاطہ میںسجادہ نشین سیدشاہ انورباشاہ قادری عرف سیدشاہ تاج محمدقادری کی سرپرستی میںجشن میلادالنبیﷺ منعقد کیا جا رہا ہے ۔ بعد نماز عصر موئے مبارک کی زیارت کروائی جائے گی۔بعدنمازعشاء جشن میلادالنبی ﷺ منعقد کیاجائے گا۔ موظف پرنسپال اسلامیہ عربی کالج کرنول مولانامفتی قمرپیرقادری جشن کی صدارت کریں گے ۔ جبکہ مقررو نائب صدرسنی علماء کونسل کرناٹک مولاناناصررضاء خاں مہمان خصوصی کی حیثیت سے شرکت کریں گے۔مفتی سیدشاہ انواراللہ حسینی قادری امام وخطیب مسجدمنورہ بنگلورمفتی ذالفقارعلی اورامام وخطیب مسجد اسحٰقیہ کرنول مفتی مستقیم احمداس جلسہ سے خطاب کریں گے۔حافظ وقاری زین العابدین کی قرأۃ کلام پاک سے جشن کاآغازکیاجائے گا،جبکہ سیدخلیل اللہ قادری الاسحقی بارگاہ رسالتﷺمیںنعت شریف کانذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریںگے،رکن بزم ثناء کرنول سیدشاہ خواجہ معین پاشاہ قادری نظامت کے فرائض انجام دیں گے،خواتین کے لئے پردہ کانظم رہے گا۔