درگاہ حضرت درویش ولی شاہ ؒ کا عرس شریف

سنگارم میں تیاریاں جاری، متولی درگاہ شیخ عزیز کا بیان
گمبھی راؤ پیٹ ۔/2مئی، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) یلاریڈی پیٹ منڈل کے موضع سنگارام کے بلند پہاڑ کی چوٹی پر واقع درگاہ حضرت سید درویش علی کا سالانہ عرس شریف بڑی عقیدت و احترام کے ساتھ 5مئی بروز جمعہ منایا جارہا ہے۔ متولی درگاہ جناب شیخ عزیز کی اطلاع کے بموجب حضرت سید میر شاہ بابا کی سرپرستی میں منائے جارہے اس سالانہ عرس کا صندل شریف یلاریڈی پیٹ سے بعد نماز جمعہ جلوس کی شکل میں برآمد ہوگا جو بعد مغرب درگاہ شریف واقع سنگارم پہنچے گا۔ جہاں فاتحہ خوانی کے بعد تلگو مقرر جناب مخدوم محی الدین ورنگل کا خطاب ہوگا۔ جبکہ اس عرس شریف کے موقع پر ریاست تلنگانہ کے مشہور نعت خواں محی الدین نعت شریف پیش کریں گے۔ بعد ازاں محفل قوالی ہوگی جس میں ملک ے نامور قوال جناب عظیم نازاں ممبئی اپنا کلام پیش کریں گے۔ متولی درگاہ جناب شیخ عزیز نے بتایا کہ ایک روز قبل یعنی 4 مئی بروز جمعرات بعد نماز مغرب غسل شریف ہوگا۔ مسلم کمیٹی یلاریڈی پیٹ شاہ اللہ، عبدالماجد، اشفاق، رفیق الرحمن خان، محمد غوث وغیرہ نے کثیر تعداد میں مریدین سے شرکت کی خواہش کی ہے۔ واضح رہے کہ بڑے پیمانے پر منائے جانے والے اس اس سالانہ عرس شریف میں تلنگانہ کے مختلف اضلاع کے علاوہ پڑوسی ریاستوں کے ہزارہا عقیدتمند یہاں تشریف لاتے ہیں، جس کی تیاریاں گزشتہ ایک ہفتہ سے جاری ہیں۔ انتظامات کا جائزہ لینے علاقے سے وابستہ سیاسی قائدین بلا لحاظ مذب و ملت احاطہ درگاہ شریف پہنچ کر تیاریوں کا معائنہ کررہے ہیں۔