بانسواڑہ /11 جنوری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) درگاہ بڑا پہاڑ کے بالکل قریب ماروتی کار ا ُلٹ گئی ۔ جس کی وجہ سے دو معصوم بچے شدید زخمی ہوگئے ۔ تفصیلات کے بموجب بھینسہ سے تعلق رکھنے والے گجرام جو اپنے والد مہیندر اور اپنی اہلیہ کے ہمراہ درگاہ بڑا پہاڑ حضرت سید سعداللہ حسینیؒ زیارت کی غرض سے جارہے تھے بالکل 2 کیلومیٹر قریب اچانک ماروتی کار ایک کھڈے میں جاگری اور اُلٹ گئی ۔ اس نتیجہ میں بیٹی گوری نندہ عمر 5 سال اور بیٹا رنویر عمر 8 سال شدید زحمی ہوگئے ۔ لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ۔ راستے سے گذرنے والے کچھ نوجوان نے فوری جاکر انہیں کار سے باہر نکالا اور ان کی مدد کی ۔ دونوں معصوموں کو قریب ایک خانگی دواخانہ پہونچایا گیا ۔