حیدرآباد ۔ 18 ۔ مئی : ( پریس نوٹ ) : درپن فرنشنگس شہر کا ممتاز ہوم ڈیکور ڈیسٹینیشن ہے ۔ بنجارہ ہلز پر 15 مئی کو اس نے اپنے چوتھے اسٹور کا افتتاح عمل میں لایا۔ اس موقع پر ممتاز آرکیٹکٹس اور انٹرئیر ڈیزائنر موجود تھے ۔ اس قسم کا یہ پہلا موقع ہے جس میں نوڈگنیٹریز سونا چٹوانی ، نندا کمار ، بروداولو ، انچوری رویندرا ، چودھری ، شانتنو ، گروراج مانے پلی ، یشونت راما مورتی ، سبھاش نارائن ، رینو سراج اور قاسم علی خاں نے کسی ایوینٹ کو مسرت بخشی ہے ۔ درپن بنجارہ ہلز ایک 2 منزلہ ون اسٹاپ شاپ ہے جہاں خواہش کے سبھی سجاوٹی برانڈس موجود ہوتے ہیں ۔ مسٹر سلیمان ہیرانی ایم ڈی درپن فرنشنگس نے افتتاح کے موقع پر کہا درپن فرنشنگس ایک دہے سے لاکھوں گھروں کو ہوم ڈیکور سے آراستہ کیا ہے ۔ اس خدمت پر ہم کو فخر ہے ۔ بنجارہ ہلز پر ہمارے اسٹور پر ہم پرعزم ہیں کہ مستحکم خدمات کے ذریعہ یہاں آنے والے گاہکوں کو مطمئن کریں گے ۔۔