منااکھیلی؍27جون (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ڈاکٹر این ۔اے ۔قادری منہلی تعلقہ وضلع بیدر صدر درویش ویلفیراینڈ ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن آف انڈیا نے ریاست کرناٹک اور آندھرا پردیش کی درویش برادری سے اپیل کی ہیکہ وہ داخلہ اسکول کے وقت داخلہ فارم میں انڈین، اسلام ، مسلم، کے ساتھ ذات کے کالم میں ’’درویش‘‘ کا اندراج ضروری کرائیں۔ واضح رہے کہ حکومت کرناٹک نے واضح ہدایات جاری کی ہیں کہ والدین اپنے بچوں کے داخلہ اسکول کے وقت اپنی ذات کا اندراج ضرور کروائیں۔جیساکہ آپ سب کو معلوم ہے درویش طبقہ کوتعلیمی، سماجی ودیگر شعبہ جات زندگی میں پسماندگی کے سبب تحفظات فراہم کئے گئے ہیں۔ نیز اگر کسی مدرسہ میں داخلہ اسکول کے ذمہ دارانِ مدرسہ ’’درویش‘‘ کے اندراج میں پریشان یا ہر اساں کررہے ہیں تو اس بات کی شکایت ہمارے دفتر سے کریں تاکہ مناسب کاروائی اور رہبری کی جاسکے۔ نیز آندھراپردیش اور تلنگا نہ کی درویش برادری کو بھی چاہیئے کہ وہ بھی داخلہ اسکول میںدرویش کا اندراج ضرور کریں۔ ہماری یہی نمائندگی اور کاوشوں کے سبب درویش طبقہ کو اے۔پی۔ میں B.C.(E)کے ذریعہ تحفظات فراہم کئے گئے ہیں اس سے استفادہ کریں۔