درشن سے واپسی کے دوران حادثہ ۔ 3 خواتین ہلاک

حیدرآباد 28دسمبر(یواین آئی )درشن سے واپسی کے دوران آندھراپردیش کے چتورضلع میں پیش آئے سڑک حادثہ میں 3 خواتین ہلاک اوردیگر 8زخمی ہوگئے ۔ یہ حادثہ آج صبح چتور ضلع کے بنگاروپالم منڈل کے علاقہ کے جی سترم کے قریب اس وقت پیش آیا جب کرناٹک کی آرٹی سی بس نے وین کو ٹکر مار دی۔تمام کا تعلق چھتیس گڑھ سے بتایا گیا ہے ۔ زخمیوں کو علاج کیلئے چتورکے سرکاری اسپتال میں داخل کروادیا گیا ہے ۔