درس قرآن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ ستمبر : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ کے زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ بروز شنبہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز قاری مرزا جعفر بیگ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابوزاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری الملتانی درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی ہند محلہ عزیز باغ میں درس قرآن بعد نماز مغرب مسجد عزیز باغ میں منعقد ہوگا ۔ عبدالقادر انصاری تذکیر بالقرآن پیش کریں گے ۔۔
٭٭ جماعت اسلامی صنعت نگر محلہ یوسف گوڑہ کے زیر اہتمام درس قرآن بمکان محمد مبشیر محمد یوسف علی روبرو پولیس اسٹیڈیم یوسف گوڑہ چیک پوسٹ بروز ہفتہ بعد نماز عشاء منعقد ہوگا ۔ درس قرآن مجید خواجہ عارف الدین صدیقی پیش کریں گے ۔ تقریر بعنوان ’ حج الوداع کا پیغام ‘ شبیر احمد خاں سکریٹری تربیت جماعت اسلامی شہر حیدرآباد مخاطب کریں گے ۔۔
٭٭ مولانا عبدالملک المظاہری صدر لجنتہ العلماء بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مسجد ابوبکر صدیق الحسنات کالونی ٹولی چوکی میں جب کہ مولانا سید عترت احمد حسامی رکن عاملہ لجنتہ العلماء بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مسجد قطب شاہی سنتوش نگر مہدی پٹنم میں اور بعد نماز عشاء مسجد مکرم جاہ ، زیبا باغ آصف نگر میں درس قرآن دیں گے ۔۔