حیدرآباد ۔ 23 ۔ جنوری : ( راست ) : مرکزی مجلس فیضان ملتانیہ زیر اہتمام محفل درس قرآن مجید و تفسیر زیر نگرانی مولانا ابوالعارف شاہ سید شفیع اللہ حسینی القادری الملتانی جامع مسجد ابراہیمی قادر باغ رنگ روڈ بروز ہفتہ بعد نماز مغرب مقرر ہے ۔ محفل کا آغاز حافظ و قاری مولانا مرزا جعفر بیگ کی قرات کلام پاک و نعت شریف سے ہوگا ۔ مولانا ابو زاہد شاہ سید وحید اللہ حسینی القادری درس قرآن مجید دیں گے اور تفسیر بیان کرینگے ۔ محفل کا اختتام سلام بحضور سرور کونینﷺ پر ہوگا ۔ داعی محفل مولانا ابوالواسع سید شاہ سمیع اللہ حسینی القادری الملتانی نے عامتہ المسلمین سے استفادہ کی خواہش کی ہے ۔۔