شمس آباد 5 ڈسمبر (سیاست نیوز) شمس آباد کے موضع جوکل کے علاقہ علی کول تانڈہ میں ایک خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب کیتا مت للیتا زوجہ روی 32 سالہ ساکن علی کول تانڈو جوکل شمس آباد کو کچھ ماہ سے درد شکم تھا۔27 نومبر کو وہ درد سے تاب نہ لاتے ہوئے نا معلوم زہر پی لیا جسے دواخانہ عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں وہ آج صبح دوران علاج فوت ہوگئی ۔ شمس آباد رول پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔
٭٭ شمس آباد کے موضع جوکل کے علاقہ ایرا کنٹہ تانڈہ میں درد شکم کو تاب نہ لاکر خاتون نے خودکشی کرلی ۔ تفصیلات کے بموجب نیناوت سہلی 45 سالہ ساکن ایرا کنٹہ تانڈور جوکل شمس آباد کو گذشتہ کئی ماہ سے درد شکم تھا جس کو تاب نہ لاتے ہوئے اس نے نا معلوم زہر پی لیا ہے ۔د واخانے عثمانیہ منتقل کیا گیا جہاں ڈاکٹروں نے اسے مردہ قرار دیا ۔ شمس آباد پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ۔