نلگنڈہ۔ یکم مارچ ، ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) ضلع سوریا پیٹ کے میلا چیرو منڈل مستقر میں درد شکم سے دلبرداشتہ ہوکر شوہر نے کیڑا مار دوا کھاکر خودکشی کرلی۔ شوہر کی خودکشی پر بیوی نے وہی دوا کا استعمال کرکے خودکشی کرلی۔ دونوں میاں بیوی خودکشی کرنے پر دو معصوم بچے یتیم ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق سوریا پیٹ ضلع کے میلا چیرو منڈل مستقر سے تعلق رکھنے والے 35سالہ ایم راج موہن ریڈی گذشتہ چند دنوں سے پیٹ میں درد سے پریشان تھا شدید درد سے دلبرداشتہ ہوکر رات دیر گئے اپنے مکان سے دور جاکر کیڑے مار دوا کھاکر خودکشی کرلی۔ بیوی 28سالہ سریتا نے شوہر گھر واپس نہ آنے پر تلاش کیلئے گئی، شوہر کو فوت ہوئے دیکھ کر خود بھی دلبرداشتہ ہوگئی اور وہاں پر موجود دوا کا استعمال کرلیا۔ مقامی عوام دیکھ کر فوری دواخانہ منتقل کررہے تھے کہ وہ بھی فوت ہوگئی۔ انہیں ایک لڑکی اور ایک لڑکا ہے۔ پولیس میلاچیرو نے مقدمہ درج کرکے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے۔