سرپور ٹاون /15 اکٹوبر ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) ریاستی حکومت کی جانب سے تلنگانہ کے نئے نشان کے ساتھ نئے راشن کارڈس ، فوڈ سیکورٹی کارڈس اور پنشن کارڈس کیلئے عوام کی جانب سے درخواستیں داخل کرنے کیلئے 15 اکٹوبر آخری دن مقرر کیا گیا ہے۔ اس سلسلہ میں اسپیشل آفیسر کرشنا اور تحصیلدار رامیش بابو کی جانب سے سرپور ٹاون منڈل کے 12 گرام پنچایتوں میں درخواستیں وصول کرنے کیلئے مراکز کا قیام عمل میں لایا گیا ہے ۔ تاکہ جس گرام پنچایت کے علاقوں کے لوگ اس گرام پنچایت میں متعلقہ فارم داخل کریں ۔ اس تعلق سے سرپور ٹاون منڈل اسپیشل آفیسر کرشنا اور تحصیلدار رامیش بابو نے منڈل کے مختلف گرام پنچایتوں نونویلی گرام پنچایت ، پاری گاؤں گرام پنچایت ، سرپور ٹاون گرام پنچایت کا دورہ کرتے ہوئے سرکاری عہدیداروں کی جانب سے حاصل کئے جانے والئے درخواستیں اور فارم کے بارے میں تفصیلی طور پر جانکاری حاصل کی ۔