درخت کاٹنے والوں کے خلاف سخت کارروائی

یلاریڈی ۔ 24 ۔ فبروری ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) جنگلات میں ہرے بھرے درختوں کو اگر کسی فرد نے کاٹنے کی جرات کی تو اس سے متعلق افراد کا وظیفہ و راشن منسوخ کردیا جائے گا ۔ محکمہ جنگلات پیٹ عہدیدار مسٹر سید صابر نے مزید کہا کہ منڈل لنگم پیٹ کے منگارم ، بونال مواضعات میں عوام سے ملاقات کر کے بات کی ۔ جنگلات کاٹنے سے انسانی زندگیوں کو خطرہ ہوگا ۔ جنگلات کی آئے دن کٹوائی موسم بارش پر منفی اثرات مرتب کرے گی ۔ حکومت ایک طرف پودوں کی افزائش ، و شجرکاری پر کروڑوں روپئے صرف کررہی ہے دوسری طرف کچھ لوگ جنگلات کو برباد کرنے میں لگے ہیں ۔ حکومت یہ اسکیم کے تحت کروڑوں پودوں کی افزائش کررہی ہے ۔ اس موقع پر انہوں نے عوام کو جنگلات سے انسانوں کو ملنے والے فوائد بیان کئے ۔ ہر فرد کو جنگلات کے تحفظ کیلئے تعاون کرنے کا مشورہ دیا ۔ جنگلات ہی انسانی زندگی کا انمول خزانہ ہیں ۔ اس کے بغیر صحت مند زندگی ناممکن بتایا ۔ اگر کوئی قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے درخت کاٹتا ہے تو ضلع کلکٹر اور محکمہ جنگلات کے اعلی عہدیداروں سے شکایت کر کے اس کا وظیفہ و راشن روکدیا جائے گا ۔ جنگل کو سرسبز و شاداب رکھنا ہر فرد کی ذمہ داری ہے ۔ ورنہ شدت کے ساتھ گرمی کو مقدر بنانا پڑے گا ۔ اس موقع پر تکنیکل اسسٹنٹ پربھاکر اور واچر راملو موجود تھے ۔ جنگلات کے تحفظ کیلئے عوام میں غیرمعمولی بیداری پیدا کرنے کی شدید ضرورت ہے ورنہ عوام اس کی اہمیت سے نابلد رہیں گے جو مستقبل کیلئے خطرہ ہے ۔