درخت سے گر کر ہلاک

حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) ڈنڈیگل کے علاقہ میں درخت سے پھل توڑنے کے دوران مشتبہ طور پر ایک شخص ہلاک ہوگیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 38 سالہ شنکر جو پیشہ سے کسان تھا پریم پور علاقہ میں رہتا تھا کل وہ مکان واپس نہیں آیا تھا اور آج مردہ پایا گیا ۔ بتایا جاتا ہے کہ وہ آم توڑنے گیا تھا اور درخت سے گر کر ہلاک ہوگیا ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

مالی پریشانیوں پر خودکشی
حیدرآباد 30 مئی (سیاست نیوز) مالی پریشانیوں کے سبب خودکشی کرنے کا واقعہ میر پیٹ پولیس حدود میں پیش آیا جہاں 35 سالہ گنگا دھر نے مالی پریشانیوں سے تنگ آکر خودکشی کرلی بتایا جاتا ہے کہ گنگا دھر جو پیشہ سے پینٹر تھا جلل گوڑہ میںرہتا تھا اور شدید مالی پریشانیوں کا شکار تھا جس نے کل شام پھانسی لیکر خودکشی کرلی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔