درخت سے گرکر تاڑی تاسندہ ہلاک

مدور /22 مارچ ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز ) مدور منڈل کے موضع مرمامول میں آج دوپہر چلی تیز ہواؤں و آندھی کے باعث تاڈی نکالنے کیلئے درخت چڑھے 55 سالہ اتکم سدلو نامی تاڑی تاسندہ اپنا توازن کھوکر درخت سے نیچے گرکر برسر موقع ہلاک ہوگیا ۔ اطلاع پاکر سب انسپکٹر راجی ریڈی نے بعد پنچنامہ و ضابطے کی کارروائی نعش کو بغرض پوسٹ مارٹم چیریال دواخانہ کو روانہ کیا ۔ اس ضمن میں کیس درج کرنے و تحقیقات کرنے کا انہوں نے اعلان کیا ۔