حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) حیات نگر کے علاقہ میں ایک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 40 سالہ کے تمااپا جو پیشہ سے مزدور تھا حیات نگر میں رہتا تھا ۔ اس نے کل رات اپنے مکان کے قریب ایک درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔
پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ موت
حیدرآباد /10 ستمبر ( سیاست نیوز ) بنجارہ ہلز کے علاقہ میں ایک پولیس کانسٹیبل کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ بتایا جاتا ہے کہ 14 بٹالین اے پی ایس پی سے وابستہ کانسٹیبل 31 سالہ سرینواسلو اپنے ساتھی کے مکان میں مردہ دستیاب ہوا ۔ کانسٹیبل سرینواسلو پرودٹور ضلع کڑپہ سے تعلق رکھتا تھا جو 14 ویں بٹالین سے وابستہ تھا ۔ وہ آندھراپردیش ڈی جی پی کے دفتر پر گارڈ کی خدمات انجام دے رہا تھا جو کل شام ڈیوٹی کے بعد اپنے ساتھی کے مکان واقعہ بنجارہ ہلز کے علاقہ میں گیا تھا جو مردہ دستیاب ہوا ۔ پولیس بنجارہ ہلز نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور مصروف تحقیقات ہے ۔