درخت سے پھانسی لیکر خودکشی

حیدرآباد ۔ 26 ۔ مئی (سیاست نیوز) حبیب نگر کے علاقہ میں ا یک شخص نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ پولیس ذرائع کے مطابق اس شخص کی شناخت نہیں ہوپائی ہے جس نے درخت سے پھانسی لیکر خودکشی کرلی ۔ اس شخص کی عمر 55 سال بتائی گئی ہے جس نے آج درگاہ شریف کے علاقہ میں یہ انتہائی اقدام کیا ۔ حبیب نگر پولیس مصروف تحقیقات ہے ۔

برقی شاک سے حسینی علم میں
الیکٹریشن کی موت
حیدرآباد ۔26 ۔ مئی ۔ (سیاست نیوز) پرانے شہر کے علاقہ حسینی علم میں برقی شاک کی زد میں آکر الیکٹریشن فوت ہوگیا ۔ اس واقعہ کے بعد علاقہ میں سنسنی پھیل گئی اور عوام نے برہمی کا اظہار کیا ۔ پولیس ذرائع کے مطابق 45 سالہ عزیز خاں جو جلال کوچہ علاقہ کے ساکن عثمان خاں کا بیٹا تھا پیشہ سے خانگی الیکٹریشن بتایا گیا ہے ۔ عزیز خاں آج علاقہ میں برقی پول پر مرمتی کام میں مصروف تھا کہ اچانک برقی شاک کی زد میں آکر شدید زخمی ہوگیا جو علاج کے دوران فوت ہوگیا ۔ پولیس حسینی علم مصروف تحقیقات ہے۔