جڑچرلہ 11 ستمبر (سیاست ڈسٹرکٹ نیوز) انسان کی تندرستی کیلئے درختوں کی حفاظت کرنا، ہر محلہ اور گھر میں پودے لگانا سب کی ذمہ داری ہے۔ اس تعلق سے جڑچرلہ میں ڈی آر ایس او کے ارکان مجالس کے زیراہتمام آج دوپہر اس ہریتا ہارم کے تعلق سے عوام میں شعور بیداری پروگرام کیلئے طلباء کی جانب سے ایک ریالی نکالی گئی۔ اس ریالی کو 8 مقامی و ضلع ٹی آر ایس پارٹی صدر بی شیوا کمار کے ہاتھوں افتتاح عمل میں آیا۔ اس سلسلہ میں انھوں نے مخاطب کرتے ہوئے کہاکہ ہر شخص دو دو پودے اپنے گھروں اور محلوں میں لگانا بے حد ضروری ہے جس سے انسانوں کو صاف ستھری ہوا ملتی ہے اور بارش پڑنے کے امکانات بھطی رہتے ہیں۔ اس سال صحیح وقت پر فصل ہاتھ کو نہ آنے سے زرعی کسان کافی پریشان ہیں۔ جس کے ضمن میں اس وقت سے ہی ہم لوگ تھوڑی محنت کرنے سے مستقبل میں کافی فائدہ حاصل ہوسکتا ہے۔ اس کے لئے حکومت کی جانب سے پودے مفت سربراہ کئے جارہے ہیں۔ لہذا اس پروگرام کو کامیاب کرنے کی ضرورت ہے۔ اس ریالی یو ایس ہاسٹل سے لے کر امبیڈکر چوراہا، گاندھی چوک، نیتاجی چوک کے لئے گشت کرتے ہوئے مختلف محلہ جات سے گزری۔ اس موقع پر لنگا مورتی، نرسمہلو، روی شنکر، امرت و دیگر طلباء اس موقع پر کثیر تعداد میں موجود تھے۔ بعدازاں بی شیوا کمار نے ہاسپٹل کے احاطہ میں پودے لگاکر اس پروگرام کا آغاز کیا۔ اس ریالی کا اہتمام کرنے والی تنظیم کے قائدین ڈی آر ایس او کے ارکان و ذمہ داران کو مبارکباد پیش کی اور انھوں نے اپیل کی کہ ایسے پروگرام کو مواضعات میں بھی شعور بیداری کرنے کا مطالبہ کیا۔