نئی دہلی ۔ 29 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی وزیرفینانس ارون جیٹلی نے آج اپنی بجٹ تقریر میں کاشتکاروں، زراعت، ترقی، سرمایہ کاری اور انفراسٹرکچر پر زور دیا ہے۔ سرمایہ کاری انتہائی اہمیت کے ساتھ تقریر میں شامل کی گئی ہے۔ اس موضوع کیلئے تقریر کے 37 منٹ مختص کئے گئے۔ ترقی کا 20 مرتبہ تذکرہ کیا گیا۔ کاشتکاروں اور زرعی شعبہ کا علی الترتیب 32 اور 24 مرتبہ تذکرہ کیا گیا۔ جیٹلی کے پیشرو پی چدمبرم نے ترقی کو اپنے عبوری بجٹ کی تقریر کے دوران جو فبروری 2014ء میں کی گئی تھی، 37 بار موضوع بنایا تھا لیکن سرمایہ کاری کے بارے میں صرف 11 مرتبہ کہا گیا تھا۔ جیٹلی نے دیہی علاقوں کی معیشت کا 25 مرتبہ تذکرہ کیا ہے۔ تجارت کو بجٹ تجاویز کا اہم ستون قرار دیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے یہی بات چھ مرتبہ دہرائی ہے۔ بحیثیت مجموعی ارون جیٹلی کی بجٹ تقریر کاشتکاروں، ترقی اور سرمایہ کاری کے بارے میں لفاظی کے سوائے اور کچھ نہیں ہے۔