حیدرآباد ۔ 25 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز): پرانے شہر کے علاقہ دبیر پورہ میں آج رات ایک نوجوان پر حملہ کرتے ہوئے اس کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے چھین لیے گئے ۔ بتایا جاتا ہے کہ 29 سالہ محمد یونس آج رات چار لاکھ روپئے کر اپنے مکان واپس جارہا تھا کہ نامعلوم افراد نے اچانک لاٹھی سے اس پر حملہ کردیا اور رقم چھین کر فرار ہوگئے ۔ زخمی یونس کو ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت مستحکم بتائی گئی ہے ۔ ایڈیشنل انسپکٹر دبیر پورہ سدھیر کمار نے بتایا کہ یونس جو فلک نما علاقہ کا ساکن ہے عابڈس بوگل کنٹہ میں ویسٹرن یونین کا کاروبار کرتا ہے ۔ وہ اپنی دکان بند کرنے کے بعد رقم لے کر دوسری دوکان واقعہ پرانی حویلی آرہاتھا کہ اس پر نامعلوم افراد نے حملہ کردیا اور اس کے قبضہ سے چار لاکھ روپئے لے کر فرار ہوگئے ۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا اور خاطیوں کی تلاش شروع کردی ۔۔