دبیرپورہ میں خاتون کی مشتبہ موت

حیدرآباد یکم / ستمبر ( سیاست نیوز ) پرانے شہر کے علاقہ دبیرپورہ میں ایک خاتون کی مشتبہ موت کا واقعہ پیش آیا ۔ سب انسپکٹر جے بھاسکر ریڈی کے مطابق 28 سالہ فرحین بیگم جو دبیرپورہ علاقہ کے ساکن عبدالرحیم کی بیوی تھی ۔ اس خاتون کی مشتبہ حالت میں موت ہوگئی ۔ سب انسپکٹر کے مطابق خاتون علیل تھی اور پولیس کو شبہ کے خرابی صحت کے سبب اس کی موت ہوئی ۔ تاہم پولیس نے خاتون کے والد کی شکایت کو درج کرلیا ہے اور مقدمہ درج کرتے ہوئے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے ۔