نئی دہلی ، 20 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) منصور علی خان کی نومبر میں تیسری برسی سے قبل ایک ویب سائٹ نے سابق ہندوستانی کپتان کے کھیل کے غیرمعروف پہلو کو اجاگر کیا ہے کہ جب معاملہ دباؤ سے نمٹنے کا ہو تو وہ بہترین تھے۔ اس ویب سائٹ نے ایک بیان میں کہا کہ نواب پٹوڈی جونیر کی 22 نومبر کو تیسری برسی کے موقع پر Impact Index سب سے خاص خصوصیت کو اجاگر کرتی ہے جو وہ کرکٹر کی حیثیت سے رکھتے تھے اور اس کا زیادہ نوٹ نہیں لیا گیا۔ کرکٹ تجزیہ کے مکمل سسٹم کے مطابق پٹوڈی نے سب سے زیادہ دباؤ جھیلا۔