دبئی

بچو! دبئی متحدہ عرب امارات میں شامل سات ریاستوں میں سے ایک ہے ۔ یہ شہر اب ایک ’’ گلوبل سٹی ‘‘ اور عالمی کاروباری مرکز کی حیثیت حاصل کرچکا ہے ۔ اس جدید ترین شہر کو ’’ ریگستان میں کرشمہ ‘‘ بھی قرار دیا جاتا ہے ۔ اس شہر کو بھی ایک اہم عالمی سیاحتی مرکز قرار دیا جاسکتا ہے ۔ اگرچہ آنے والے سیاحوں کی بڑی تعداد کیلئے اصل کشش یہاں کے شاپنگ سنٹرز میں ہے ۔ جس کی وجہ سے دبئی کو شاپنگ کیپٹل آف مڈل ایسٹ بھی کہا جاتا ہے ۔ تاہم اس کے علاوہ بھی یہاں بہت سے قابل دید مقامات موجود ہیں ۔ دبئی کو دیگر خلیجی ممالک کے مقابلے میں امتیازی خصوصیت حاصل ہے کہ اس کی آمدنی کا بڑا ذریعہ تیل نہیں سیاحت ہے۔ یہاں 70 سے زائد بڑے شاپنگ سنٹرز ہیں جن میں دنیا کا ساتواں بڑا دبئی مال بھی شامل ہے ۔ دبئی فری پورٹ ہونے کے سبب سونے کی عالمی تجارت کا بھی ایک بڑا مرکز ہے ۔ اسی لئے اس شہر کو سٹی آف گولڈ کا نام بھی دیا گیا ہے ۔ یہاں سیاحوں کیلئے دنیا کی بلند ترین عمارت برج الخلیفہ، برج العرب ، میٹرو ٹرین بھی موجود ہیں ۔

بنکاک
٭٭ یہ تھائی لینڈ کا دارالحکومت اور سب سے بڑا شہر ہے ۔سال گزشتہ یہاں بیرون ملک سے آنے والے سیاحوں کی تعداد 72 لاکھ تھی ۔ 2006 میں یہ شہر دنیا بھر میں تین الاقوامی سیاحوں کی آمد کے لحاظ سے دوسرے نمبر پر رہا تھا ۔ اس سے زیادہ سیاح صرف برطانیہ کے دارالحکومت لندن پہنچنے تھے ۔ بنکاک کے قابل دید مقامات میں گریڈن پیلس ، وات پھو اور وارت ارون وغیرہ شامل ہیں ۔ ان کے علاوہ بھی شاہی خاندان کے زیر استعمال بہت سے محلات دیکھنے کیلئے لوگ دور دور سے یہاں آتے ہیں ۔ شہر میں بہت سے بدھ مندر بھی ہیں جو فن تعمیر کا شاہکار سمجھے جاتے ہیں ۔ بنکاک میں نیشنل گیلری میوزیم ، سوان پکڈ پیلس ومانمک مینشن میوزیم ، سری راج میڈیکل میوزیم ، کوئن سری کٹ پارک اور لومیھنی پارک بھی سیاحوں کے لئے بے حد کشش کے حامل مقامات قرار دیا جاتا ہے ۔اس کے علاوہ شہر کے جدید ترین ہوٹل شاپنگ سنٹرز بھی ان کی توجہ کا مرکز بنتے ہیں ۔