دبئی میں ہندوستانی کو سزاء

دوبئی ۔22 جون ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک 26 سالہ ہندوستانی شخص کو خواتین کیلئے مختص بیت الخلاء میں جھانکنے کی پاداش میں تین ماہ کی سزائے قید سنائی گئی ہے ۔ ایک سعودی خاتون نے جو مترجمہ ہے ، نے شکایت کی کہ جس وقت وہ حوائج ضروریہ سے فارغ ہورہی تھی تو اُس نے دیکھا کہ بیت الخلاء کی پچھلی دیوار کے اوپر سے ایک ورکر جھانک رہا ہے ۔ دی خلیج ٹائمز نے یہ رپورٹ دی کہ ہندوستانی شخص نے عدالت کے سامنے استدلال پیش کیا کہ وہ بیت الخلاء کی دیواریں اور روشن دان صاف کرنے کیلئے آیا تھا ۔