دبئی۔ 11؍مئی (سیاست ڈاٹ کام)۔ امارات کی مصروف شاہراہ پر کھڑی ہوئی ایک لاری سے ایک بس کا تصادم ہوگیا جس میں مزدور سوار تھے۔ 15 ایشیائی مزدور بشمول 10 ہندوستانی برسرموقع ہلاک ہوگئے۔ تصادم کے بعد بس اُلٹ کر بائیں جانب پانچ میٹر کی گہرائی میں گرگئی تھی۔ 30 نشستی منی بس شارجہ سے امارات آرہی تھی اور اس میں 27 مزدور سوار تھے جنھیں جبل علی کے مقام پر کام کے لئے منتقل کیا جارہا تھا۔ شاہراہ پر کھڑی ہوئی لاری کو اس منی بس نے پیچھے سے ٹکر دے دی اور اُلٹ کر پانچ میٹر گہرائی میں گرپڑی۔ یہ شاہراہ دارالحکومت ابوظہبی کو متحدہ عرب امارات کے شمالی علاقہ سے مربوط کرتی ہے۔