دبئی میں ارباز خان انڈین پراپرٹی شو کا آج افتتاح کریں گے

دبئی۔ 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکار ارباز خاں کل انڈین پراپرٹی شو کا افتتاح کریں گے جو ہندوستان میں جائیدادوں کے تازہ ترین پراجیکٹس کی خصوصیات اور مختلف پیشکشوں کیساتھ پیش کیا جائے گا۔ 46 سالہ ارباز خاں انڈین پراپرٹی شو کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں جو دبئی کے ورلڈ ٹریڈ سنٹر میں منعقد کیا جائے گا۔ یہ شو خاص طور پر مشرق وسطیٰ میں این آر آئیز کی ضروریات کی تکمیل کیلئے منعقد کیا جارہا ہے۔ زائد از 150 ڈیولپرز اپنے 500 سے زیادہ پراجکٹس اور 40,000 جائیدادوں کو پیش کریں گے۔ خریداروں کیلئے کئی متبادل طریقے دستیاب ہوں گے۔