شمس آباد ۔ 19 ۔ اگست : ( سیاست نیوز) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد پر دبئی میں سڑک حادثہ میں ہلاک ہونے والے شخص کی نعش کو بذریعہ فلائیٹ لایا گیا ۔ تفصیلات کے بموجب دھرم سنگھ جادھو 21 سالہ ساکن عادل آباد دس دن قبل ہی ملازمت کے لیے دبئی گیا تھا جہاں حادثہ میں اس کی موت ہوگئی تھی اس کی نعش کو حکومت کی مدد سے واپس لایا گیا ۔ آج صبح اس کے افراد خاندان نے اس کی نعش کو کارگو سے حاصل کر کے بذریعہ ایمبولنس عادل آباد لے گئے ۔۔