دبئی تعمیراتی شعبہ میںدنیا کا دارالحکومت بننے تیار

دبئی 13 مئی (سیاست ڈاٹ کام )ایک غیر ملکی جائیداد کی کمپنی کے بموجب دبئی میں جاریہ سال تعمیراتی صنعت کو مزید فروغ حاصل ہوگا اور اس سے دبئی میں بڑے پیمانے پر تعمیراتی سرگرمیوں کا امکان ہے ۔ یہ ملک جلد ہی عالمی تعمیراتی دارالحکومت بن جانے کا امکان ہے ۔

اغواء کنندوں نے لیبیاء میں
اردنی سفیر کو رہا کردیا
عمان13 مئی (سیاست ڈاٹ کام) اردن کے سفیر کو جنہیں گذشتہ ماہ لیبیاء میں اغواء کرلیا گیا تھا آج اغواء کنندوں نے انہیں رہا کردیااور وہ وطن واپس ہورہے ہیں۔ وزیر خارجہ اردن نے کہا کہ سفیر فواد العطان کو نامعلوم بندوق برداروں نے 15 اپریل کو اغواء کرلیا تھا ۔ حملہ آوروں نے ان کی کار پر فائرنگ کی تھی جس سے ان کا ڈرائیور زخمی ہوگیا تھا اس کے بعد انہوں نے بندوق کی نال پر سفیر کا اغواء کرلیا تھا۔اردن کے وزیر خارجہ ناصر جدین نے سفیر کی رہائی کا اعلان کرتے ہوئے مزید تفصیلات کا انکشاف نہیں کیا ۔