اجزاء :تلی ہوئی مونگ کی دال 200 گرام ‘ نمک حسب ذائقہ ‘ پیاز باریک کٹی ہوئی دو عدد ‘ہر ا دھنیا باریک کٹا ہوا ایک گھٹی ‘ پودینہ باریک کٹا ہوا آدھی گھٹی ‘ہری مرچیں باریک کٹی ہوئی چار سے چھ عدد ‘ لیموں کا رس دو کھانے کے چمچ ‘ سموسے کی پٹیاں دو درجن ‘ میدہ دو چائے کے چمچ ‘ کوکنگ آئیل تلنے کیلئے ۔
ترکیب : دال میں نمک ‘ پیاز ‘دھنیا ‘پودینہ ہری مرچیں اور لیموں کا رس ملا کر دس منٹ کیلئے رکھ دیں ۔سموسوں کو چپکانے کیلئے میدہ میںتھوڑآ سا پانی ڈال کر گاڑھا سا پیسٹ بنالیں سموسے کی پٹی کو ہاتھ میں لے کر تکونی شکل میں فولڈ کریں ۔ اس میں ایک کھانے کا چمچہ دال کر مکسچر بھر کر دوبارہ سے اسی شکل میں رہتے ہوئے موڑ لیں ۔ اچھی طرح سے بند کر کے میدہ کے پیسٹ سے چپکادیں ۔ سموسوں کو دس سے پندرہ منٹ کیلئے فریج میں رکھ دیں۔کڑا ہی میں کوکنگ آئیل کے درمیانی آنچ پر تین سے پانچ منٹ گرم کریں اور سموسوں کو گولڈن براون فرائی کرلیں ۔